ملزم ذہنی امراض میں مبتلا ہے:پولیس، مقدمہ درج، گرفتار کرلیا گیا
شیر گڑھ، دیپالپور (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ کے محلہ پرائمری سکول میں مبینہ طور پر ذہنی مریض باپ نے ڈنڈے مار کر 7سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ شیرگڑھ میں ملزم علی دانیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ شور سن کر اہلِ محلہ دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے تو کمسن چانن زہرا کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے سائنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قاتل باپ علی دانیال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کچھ عرصہ سے ذہنی امراض میں مبتلابتایا جاتا ہے۔