نجی فارم ہائوس پرچھاپہِ ، خواتین سمیت 33گرفتار

سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا گیا ، ڈانس پارٹی اور شراب نوشی جاری تھی ، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نجی فارم ہائوس میں چھاپہ مار کر خواتین سمیت 33 افراد کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نجی فارم ہائوس میں چھاپہ مار کر خواتین سمیت 33 افراد کو گرفتارکرلیا ایس ایچ او برکی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، شیشہ،شراب،ساونڈ سسٹم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیاملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے نجی فارم ہاوس پر ڈانس پارٹی اور شراب نوشی سمیت ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،