ڈاکوئوں سے اسلحہ اور سیکیورٹی گارڈ کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر میں چند روز قبل شہزاد سنتو قوال کے فارم ہائوس پر ڈکیتی کی کوشش کرنیوالے دونوں ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ہیئر میں چند روز قبل شہزاد سنتو قوال کے فارم ہائوس پر ڈکیتی کی کوشش کرنیوالے دونوں ڈاکوئوں سلیم اور رمضان کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ڈاکوئوں سے اسلحہ اور سیکیورٹی گارڈ کا موبائل فون برآمد کرلیا گیادونوں ڈاکووں نے شہزاد سنتو قوال کے فارم ہاوس پر ڈکیتی کی کوشش کی تھی۔ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کر فارم ہاوس میں داخل ہونا چاہتے تھے۔شہزاد سنتو قوال کی اہلیہ کے شور مچانے پر فرار ہوگئے تھے پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی