کامران، عمر اکمل کے والد کے فارم ہائوس پر چوری

 چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے
 اوردن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے، تفتیش کا آغاز 
 لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاوس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ زرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے اوردن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔والد کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گئے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہائوس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔