کراچی:شہریوں سے آن لائن رقم ٹرانسفر کرانے والے 2 ڈکیت گرفتار

کراچی (یواین پی) پولیس نے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہریوں سے بینک موبائل ایپ کے ذریعہ رقوم ٹرانسفر کرانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پرکارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سلیم اور ذیشان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پسٹل بمعہ راؤنڈز اورموبائل فونز اور 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔شاہ لطیف ٹائون پولیس کے مطابق چند روز قبل شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی تھی اورمسلح ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور20 ہزارروپے کیش اوراسلحے کے زورپرشہری سے موبائل فون کا لوک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفرکرکے فرار ہوگئے تھے۔