لاہور(کرائم رپورٹر )نجی این جی او جیل ملازمین کوسی ایس ایس اور پی ایم ایس کی آن لائن تیاری کر ائے گی۔ ڈی آئی جی نے متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوا دیا جس کے مطابق مستحق اہلکاروں کی سہولت کے لئے آئن لائن کلاسزکا انعقاد کیا جائے گا،کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا ، دور انیہ1سال ہو گا، امیدواروں کاانتخاب بذریعہ ٹیسٹ وانٹرویو میرٹ پر ہو گا۔ صرف 100 طلباکیلئے سکالر شپ کی گنجائش ہے۔ انتخاب کیلئے ٹیسٹ میں امیدواروں کی انگلش میں مہارت و جنرل نالج کو جانچا جائے گا۔