پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ وصولی ، سیلز ٹیکس میں 10 فیصد بڑھوتری ، 21 فیصد گروتھ کاریکارڈ قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)ماہ جنوری میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں22 ارب 21 کروڑ روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا۔ 21 فیصد گروتھ کاریکارڈ قائم ہو گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک ٹیکس محصولات کی مد میں 142 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 30 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے جنوری تک 46 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ۔ پی آر اے جلدٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔