ریاض/اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔وزیر اعظم اس کے بعد آذربائیجان بھی جائیں گے جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ29کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔