ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں  ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔  خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوائوں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔