ٹریفک اسسٹنٹ وقار کے کہنے پر نوپارکنگ زون سے مذکورہ ڈرائیور کے سوا تمام نے اپنے رکشے ہٹا لیے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) نوپارکنگ زون سے رکشا ہٹانے کا کیوں کہا؟، داتا دربار کے علاقے میں رکشا ڈرائیور احتجاجا خود کو آگ لگا کرٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے نوپارکنگ زون میں رکشا ڈرائیور نے دانستہ طور پر خود کو آگ لگا ئی اور ٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے متعدد بار رکشائوں کو نوپارکنگ زون سے ہٹنے کا کہا،مذکورہ ڈرائیور کے سوا تمام نے اپنے رکشے ہٹا لیے تھے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کر دی۔