رکشہ ڈرائیور آگ لگا کر وارڈن سے لپٹ گیا

داتا دربار پرنوپارکنگ زون میں ڈرائیور کو رکشہ ہٹانے کا کہا تو اس نے آگ لگا لی وارڈن بھی جھلس گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پرنوپارکنگ زون سے رکشہ ہٹانے کاکہنے پر رکشہ ڈرائیور احتجاجاً خود کو آگ لگا کرٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا جس سے دونوں جھلس گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹریفک اسسٹنٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو بچا لیا جبکہ خود بری طرح جھلس گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے متعدد بار رکشوں کو نوپارکنگ زون سے ہٹنے کا کہا،ماسوائے ایک ڈرائیور کے تمام رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشے ہٹا لئے تھے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری انکوائری کی ہدایت کر دی۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہیکہ پیرمکی کے قریب رکشہ ڈرائیورز کو مناسب پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔ رکشہ ڈرائیور کے انتہائی اقدام پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔