شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ، 20 ماہ بعد خاندانی مصالحت کے امکانات

لندن (آئی این پی) برطانوی شہزادہ  ہیری اس ہفتے برطانیہ واپسی متوقع ہے،تاہم ان کے دورے کا سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا وہ اپنے والد، کنگ چارلس، سے ملاقات کر سکیں گے یا نہیں؟واضح رہے کہ رواں ہفتے ان کی دادی، ملکہ الزبتھ کے انتقال کی تیسری برسی بھی ہے، ہیری ویل چلڈ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ایک سالانہ خیراتی تقریب ہے جو سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے منعقد کی جاتی ہے اور ہیری اس کے دیرینہ حامی ہیں۔ یہ وہ چند مواقع میں سے ایک ہے جو انہیں برطانیہ لاتا ہے۔میڈیا اور شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے 76 سالہ بادشاہ اور ان کے بیٹے کے درمیان ملاقات کا موقع مل سکتا ہے، جس سے ان کے درمیان موجود دوریاں کم ہو سکتی ہیں