شہزادہ ہیری کے امریکی ویزا کی قانونی حیثیت پر تنازعہ ،امریکا میں مستقبل خطرے میں پڑ گیا

 واشنگٹن(آئی این پی )برطانوی شہزادہ ہیری کے امریکی ویزا کی قانونی حیثیت پر ایک بڑا تنازع کھڑا ہوگیا ہے جس کی گونج نہ صرف امریکی عدالتوں میں سنائی دے رہی ہے بلکہ سیاسی ایوانوں میں بھی یہ موضوع شدت اختیار کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاملہ مزید سنجیدہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابی مہم کے دوران بارہا کہا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ ہیری کے ویزا کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔اس تنازع کا مرکز ہیریٹیج فانڈیشن کا دائر کردہ وہ مقدمہ ہے جس میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی  سے انکا مطالبہ ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کے ویزا کی تفصیلات عام کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا انہیں کسی خاص رعایت کے تحت امریکا میں رہائش کا ویزا دیا گیا تھا یا نہیں۔