امریکا میں بھارتی شہری پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا مقدمہ،فرد جرم عائد

   واشنگٹن (آئی این پی )امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں باضابطہ طور پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی جج نے نکھل گپتا پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے 3نومبر کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت مقرر کی ہے۔عدالت نے نکھل گپتا کے قبضے سے ملنے والی 15ہزارامریکی ڈالر کی نقد رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر بھارت کے سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔