دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے:صدرِ مملکت
کراچی(آئی این پی ) صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایدھی نے اپنی زندگی غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کیلئے وقف کی جبکہ دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی قومی فخر اور انسانیت کی لازوال علامت ہیں اور ان کی شفقت اور انسان دوستی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔