اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں، ایرانی سفیر

اقبالؒ نے ایران اور پاکستان کے درمیان فکری و تہذیبی پل قائم کیا، رضا امیری مقدم کا پیغام
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میںایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں،اقبالؒ نے ایران اور پاکستان کے درمیان فکری و تہذیبی پل قائم کیا۔یومِ اقبال پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں، اقبالؒ نے ایران اور پاکستان کے درمیان فکری و تہذیبی پل قائم کیا، اقبالؒ کا پیغام ایمان و اتحاد آج بھی سرحدوں سے ماورا ہے۔ایرانی سفیرنے کہا کہ اقبالؒ کی تعلیمات انسانیت کے لیے لازوال چراغِ رہنمائی ہیں، ایران علامہ اقبال کو امتِ مسلمہ کا مشترکہ فکری و روحانی اثاثہ تسلیم کرتا ہے،علامہ اقبال دونوں برادر ممالک کے درمیان دائمی تعلق کی علامت ہیں۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ 9 نومبر کو ایرانی شمسی تقویم میں ''یومِ اقبال'' کے طور پر شامل کر لیا گیا، اقبالؒ دانائی، اخوت اور بھائی چارے کا استعارہ ہیں۔