بھارت کا یہ فیصلہ چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا:کرک انفو
نیودہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ کرکٹ پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ہے اور کہا ہے بھارت کا یہ فیصلہ 19 مارچ 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مطلب یہ ہے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نیا انتظام کرنا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر ’ہائبرڈ ماڈل‘ شامل ہوگا جس میں ٹیمیں پاکستان میں کچھ میچ کھیلیں گی اور دیگر دوسرے مقام پر کھیلیں گی، متحدہ عرب امارات کو پاکستان سے قریب ہونے کی وجہ سے اسے متبادل مقام کے لیے اولین ترجیح سمجھا جا رہا ہے جبکہ سری لنکا پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔