جے یو آئی نے اسد قیصر کو شرائط سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)گرینڈ اپوزیشن الائنس اجلاس میں شمولیت سے متعلق جمعیت علما اسلام  نے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اسد قیصر کو آگاہ کردیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا، جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماں کو شرائط سے متعلق بتا دیا، جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان  شرائط سے متعلق اسد قیصر نے وزیر اعلی کے پی کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا، اسد قیصر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں‘سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔