اسحاق ڈار سے نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو

اسحاق ڈار سے نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمت نامے پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اس دوران اپنے قومی مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور نیٹلی اے بیکر نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارک باد بھی دی۔