ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے رواں ہفتے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے کا امکان ہے، جہاں وہ 14 مئی کو برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ برکس اس وقت 11 بنیادی رکن ممالک پر مشتمل ہے، جن میں روس، چین اور ایران بھی شامل ہیں، جبکہ بھارت اس وقت تنظیم کی سربراہی کر رہا ہے۔ بھارت تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سفارتی سرگرمیوں کے پس منظر میں عباس عراقچی کی متوقع شرکت اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ اجلاس نہ صرف اقتصادی تعاون بلکہ عالمی سیاسی توازن کے حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔