پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب گرمیاں پیدا کر رہی ہیں۔

 انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی حسین تصاویر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے سنہری کتان سلک لہنگا منتخب کیا، جس پر نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی۔ دوسری جانب ان کے دولہا حمزہ حبیب نے سنہری کام سے مزین سیاہ شیروانی زیب تن کی، اور دونوں نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جن میں ان کی خوبصورت جوڑی نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دولہا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا: ’’میرے حمزہ‘‘، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔مہندی کی تقریب میں مومنہ نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی پہنا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک کیا گیا تھا۔

انہوں نے جامنی رنگ کے دیدہ زیب دوپٹے کے ساتھ اپنی دلکش انداز کو مکمل کیا۔ روایتی جیولری، ہاتھوں پر مہندی اور سونے کی چوڑیاں ان کے برائیڈل لک کو مزید نکھار رہی تھیں۔ یاد رہے کہ مومنہ اقبال حالیہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں، تاہم تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ اپنی تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ مداح سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو مبارک باد دے رہے ہیں اور مومنہ اقبال کے روایتی اور دلکش برائیڈل انداز کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔