کینیڈا کے ایک مصروف چوراہے پر ہفتے کے روز ایک حیران کن اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
ایک تیز رفتار ٹریفک حادثے کے دوران، ایک موٹر سائیکل اور کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل ہوا میں اچھل کر ٹریفک لائٹ کے فریم سے جا لٹکی۔ اس واقعہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کار کا ڈرائیور محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق، جائے حادثہ پر پہنچنے پر سڑک پر بکھرا ہوا ملبہ اور معلق موٹر سائیکل دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ موٹر سائیکل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک مگر جان لیوا نہیں بتائی گئی۔ عینی شاہدین نے اس واقعے کو "فلمی منظر" قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا حادثہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا اس طرح ٹریفک لائٹ پر جا پہنچنا ناقابل یقین تھا۔بعد ازاں، فائر بریگیڈ کی ٹیم نے احتیاط سے موٹر سائیکل کو نیچے اتارا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔