کراچی میں ٹریفک حادثہ، تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثہ، تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے جائے حادثہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت، گاڑی کے ڈرائیور اور حادثے کی مکمل وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔