ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن بن سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاہدے کے لیے بڑی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہے۔سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، اور ان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے تاکہ معاہدہ قانونی اور مؤثر ہو سکے۔