سندھ میں سیلاب کا خدشہ، گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند

سندھ میں سیلاب کا خدشہ، گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ اس وقت سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج میں مسلسل اضافہ و کمی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق:

گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 250,875 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 266,804 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 237,999 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
ہیڈ تریموں پر پانی کے بہاؤ میں 13,109 کیوسک کمی کے بعد آمد و اخراج 385,911 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
پنجند میں پانی کی آمد 182,107 کیوسک اور اخراج 169,207 کیوسک رہا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔