رافیل کے سہارے رعب ڈالنے والے بھارت کو حقیقت نے آئینہ دکھا دیا،مشعال ملک

بھارت خود کو خطے کا ٹھیکیدار‘تھانیدار سمجھتا تھا‘بھارت کے غرور کو اللہ نے رافیل کے ساتھ زمین بوس کردیا:
اسلام آباد(آن لائن)چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ رافیل کے سہارے رعب ڈالنے والے بھارت کو حقیقت نے آئینہ دکھا دیا،بھارت خود کو خطے کا ٹھیکیدار‘تھانیدار سمجھتا تھا‘بھارت کے غرور کو اللہ نے رافیل کے ساتھ زمین بوس کردیا،یوم معرکہ حق پر بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ رافیل کے سہارے رعب ڈالنے والے بھارت کو حقیقت نے آئینہ دکھا دیا‘بھارت خود کو خطے کا ٹھیکیدار‘تھانیدار سمجھتا تھا‘بھارت کے غرور کو اللہ نے رافیل کے ساتھ زمین بوس کردیا۔مشعال ملک نے کہا کہ جنگی جنون۔اسلحہ کی نمائش اور گودی میڈیا کا پروپیگنڈہ بھی سچ کو نہیں چھپا سکا‘اصل طاقت صرف جدیداسلحہ اور ٹیکنالوجی میں نہیں بلکہ دلیری اور حوصلے میں ہیُ معرکہ حق میں پاک فوج نے دلیری کا مظاہرہ کیاُفیلڈ مارشل اور پاک فوج نے دلیری کیساتھ معرکہ حق کی جیت حاصل کیُ یہ پہلا معرکہ حق ہے۔دوسرا معرکہ حق کشمیر کی آزادی کا ہوگا‘فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔