کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی:مشعال ملک

 مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں‘ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی
اسلام آباد(آئی این پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے  کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے نہیں بدل سکتی۔بھارت میں امریکی سفیر کے متنازع بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا  مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا، کشمیر کی متنازع حیثیت یکطرفہ دعوئوں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، سیاسی بیانات تاریخ اور بین الاقوامی قانون تبدیل نہیں کر سکتے،