مودی حکومت کو چاہیے وہ پاکستان پر الزامات کے بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے
اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے‘پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے، مودی حکومت کو چاہیے وہ پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے۔سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، چدمبرم کا بیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے، بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے، پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے لیکن بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے، کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا۔