سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں یوم تشکر ریلی چکوٹھی سیز فائر لائن پہنچی

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں یوم تشکر ریلی چکوٹھی سیز فائر لائن پہنچی

چکوٹھی بازار میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، "پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد" کے نعرے گونج اُٹھے۔

راجہ فاروق حیدر نے اگلے محاذ پر موجود مسلح افواج کے جوانوں کو ہار پہنائی اور جیت کی مٹھائی پیش کی۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی ہے اور ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ہماری مسلح افواج نے دشمن کو انتہائی مہارت سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور ہندوستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی حکمت عملی کے تحت ہندوستان کو دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ راجہ فاروق حیدر نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، تب تک مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہو سکتا۔