پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کی صورت میں بہترین شراکت دار ملا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کی صورت میں بہترین شراکت دار ملا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار میسر آیا ہے، جو عالمی امن اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں، جو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی فیصلہ کن قیادت پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے قریبی اتحادی رہے ہیں، اور دونوں ممالک نے ہمیشہ مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کے لیے قریبی تعاون کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئی جہت آئی ہے، اور پاکستان ان کے ساتھ مل کر خطے اور دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔