ہائیکورٹ :وکلا کے لئے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کاافتتاح

ہر وہ کام کریں گے جس سے وکلا کے لیے آسانیاں پیدا ہوں:بار عہدیداران 
لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا وکلا کی فلاح کے لیے بڑا اقدام ،وکلا کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب دور نہیں جانا پڑے گا ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ اور سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ سمیت دیگر عہدیداروں نے پارکنگ میں وکلا کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا وکلا کی فلاح کے لیے بڑا اقدام ،وکلا کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب دور نہیں جانا پڑے گا ، لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ میں وکلا کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ ،سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ سمیت دیگر نے افتتاح کیا ۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہاہے کہ ہمارا عزم وکلا کی فلاح وبہبود ہے۔سیکرٹری ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ اور نائب صدر عبدالرحمن رانجھا نے کہاکہ ہر وہ کام کریں گے جس سے وکلا کے لیے آسانیاں پیدا ہوں ۔وکلا کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ٹریفک پولیس آفیسر نے کہاکہ وکلا کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ پارکنگ میں وکلا کے ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی ہوں گے اور لائسنس بھی بنیں گے۔