لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ٹریفک افسران سے میٹنگ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ٹریفک سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہیں مختلف evacuation پلان بھی تیار کئے جا چکے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکیتمام افسران اپنی گاڑیوں میں بنیادی ایمرجنسی کا سامان ہر وقت تیار رکھیں افسران تمام ٹریفک سیکٹرز میں بریفنگ کے دوران تمام نفری کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی آگاہی دیں۔ابتدائی طبی امداد کے حوالہ سے ریسکو ٹیموں کیساتھ مل کر ٹریننگ ایکسرسائزز کی جائیں۔ کسی بھی قسم کی صورتحال میں آپکا ٹریفک پلان انتہائی منظم و ترتیب وار ہونا چاھئے پبلک ایڈریس سسٹم ہر ٹریفک گاڑی میں موجود ھونا چاھئے تاکہ آپ شہریوں کو آگاہی دے سکیں پاکستان ہمارا گھر ھے اور اسکا ایک ایک شہری اسکا سپاہی ہے پاکستان کی پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر لمحہ اپنے وطن کی حفاظت اور شہریوں کی مدد کو تیار ہے