ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے :وزیراطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیوشن سنٹر کا دلخراش واقعہ پیش آیا، بالکل سیاست نہیں کرنی چاہیئے، اگر یہ واقعہ خیبرپختونخواہ میں ہوتا تو بالکل وہاں کی حکومت ذمہ دار ہوتی، اگر پنجاب میں ہوا ہے تو حکومت ذمہ دار ہے، اتھارٹیز اور ٹی ایم اے ہوتے ہیں ان کو چیک رکھنا چاہیئے، ۔خیبرپختونخوا میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں