ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس مکمل تیار

 فرضی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی چال کو ناکام بنانا ہے:۔ایس پی منزہ 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس مکمل تیار ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے لاہور پولیس اورانتظامیہ کی مشترکہ فرضی مشقیں,ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا سیشن کیا گیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے فرضی مشقوں کی سربراہی میں کی گئی ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر,ریزرو انسپکٹر لائن,لائن افسر،ایلیٹ ٹیم،سول ڈیفنس۔بم ڈسپوزل سکواڈ۔سپیشل برانچ۔ریسکیو 1122 10 واتین پولیس افسران سمیت 70 پولیس افسران اورجوانوں نے شرکت کی ۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق فرضی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی مذموم چال کو ناکام بنانا  ہے لاہور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق حکومت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں فرضی مشقیں جاری ہیں پولیس اپنی فوج کیساتھ شانہ بشانہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہے،