سرحد پر دشمن سے لڑ کر شہید ہونا چاہتا ہوں:شیخ رشید

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ داداگیری بنائی ہوئی تھی پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، ہم پاکستان اور اسلام کیلئے زندہ ہیں اور اسی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر ہمیں سرحد پر بھی جانا پڑا تو یہ ہماری قوم کیلئے ایک اعزاز ہوگا، ہم جئیں تو غازی ہیں مریں تو شہید ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی شہادت کا موقع ضائع نہ کرنے کی توفیق دے، ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جاکر اپنے کشمیری اور مسلمان بھائیوں کیلئے لڑوں گا ۔