بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی

بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان کے فیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق بھارت میں فرنچائز کے سوشل میڈیا صفحات تک رسائی معطل کر دی گئی ہے، تاہم اس اقدام کی کوئی سرکاری وضاحت یا جواز تاحال سامنے نہیں آیا۔ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دنیا بھر سے 264 ملین سے زائد ویورشپ حاصل ہے، جو اس اقدام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پی ایس ایل کی کوریج اور اسٹریمنگ پر پہلے ہی قدغنیں عائد کی جا چکی ہیں۔

 فینکوڈ نامی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے نہ صرف پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ بند کی بلکہ میچز کی جھلکیاں اور دیگر ویڈیوز بھی حذف کر دی تھیں۔جوابی طور پر پاکستان نے پی ایس ایل میں شامل بھارتی براڈکاسٹرز کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدامات بھارت کی اس پالیسی کا تسلسل ہیں جس کے تحت وہ کھیل اور ثقافت کو بھی سیاست زدہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔