پاکستان کی فضائی طاقت کا اعتراف، بھارتی حملوں کے جواب میں کامیاب دفاعی حکمت عملی

پاکستان کی فضائی طاقت کا اعتراف، بھارتی حملوں کے جواب میں کامیاب دفاعی حکمت عملی

ویب ڈیسک: سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر جے 10 سی طیارے نے بھارتی رفال طیارے کو مار گرایا تو یہ ایک حیران کن کامیابی ہوگی۔

کلارک کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم کا استعمال کیا، جس سے بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہو سکتی ہے۔مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی اور دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی ہے، اور اس کا جے 10 سی طیارہ بھارت کے رفال طیارے کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوا، جو پاکستان کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کئی دنوں تک سیزفائر کی کوششیں کی گئیں، مگر بھارت نے پاکستان کی ائیر بیسز پر حملہ کر دیا۔ نک رابرٹسن کے مطابق، بھارت کے حملے کے بعد پاکستان نے جوابی طور پر بھارت پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوگیا۔ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت کو اب یہ حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ ان تجزیوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاعی ساز و سامان اور فضائی قوت کو مضبوط کیا ہے، جس کی بدولت بھارت کو دفاعی سطح پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔اس صورتحال میں، پاکستان کے دفاعی اقدامات اور فضائی قوت نے عالمی سطح پر بھارت کو ایک اہم پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔