ڈرائیور کی حاضر دماغی ، دوسری مال گاڑی سے ممکنہ تصادم ٹل گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ٹھٹھہ (خصوصی رپورٹ )صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر کوئلے سے بھری یوسف والا کول ٹرین بریک فیل ہونے سے پٹڑی سے اتر گئی۔تفصیل کے مطابق ڈرائیور کی حاضر دماغی سے دوسری مال گاڑی سے ممکنہ تصادم بھی ٹل گیا، متعدد ویگن پٹڑی سے اتر گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اپ ٹرین پر ایک ویگن گر گئی جس کی وجہ سے ٹریک ایک جگہ سے بند ہے جبکہ ڈائون کی مین لائن کلیئر ہے۔ریلوے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔