آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کے حوصلے بلند کر دیے، پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیارہے،وفاقی وزیر خوراک
اسلام آباد (آن لائن)وزیر خوراک رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے خون کا بدلہ لے کر ایس-400 کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کے حوصلے بلند کر دیے، پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیارہے۔ بھارت کو بتا دیا، جارحیت کا جواب بے مثال اور ناقابل فراموش ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دوٹوک موقف ہے کہ ہم اسلامی اصولوں کے تحت لڑتے ہیں، اندھیرے میں دشمن پر وار نہیں کرتے۔انہوں نے بھارت کو خبردارکیا کہ اگر جارحیت بند نہ کی تو ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فضائیہ کا تاریخی کارنامہ: دشمن کے جدید دفاعی نظام کو خاک میں ملا دیا، بھارتی غرور کا خاتمہ کردیا ہے ۔بھارت نے امن کو للکارا، پاک فضائیہ نے جواب میں دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔رانا تنویر حسین نے واضح پیغام دیا کہ ہم امن کے خواہاں، مگر جارحیت پر بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی دفاعی صلاحیتوں کا غرور توڑ کر پاک فضائیہ نے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔