پانڈو سیکٹر میں چھاوگلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، اسلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ کو تباہ کیا
مظفرآباد ( آن لائن) آپریشن بنیان ا المرصوص ، لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا ، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج نے منہ توڑجواب دیتے ہوے دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاوگلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، سلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ کو تباہ کر دیا ۔