انتظامیہ نے36 سال بعد 12 کنال 3 مرلہ اراضی واگزار کروا ئی
ظفروال (خصوصی رپورٹ ) انتظامیہ نیقبضہ مافیا کے زیر استعمال گونگے بہرے مالکان کی زمین واگزار کروا لی۔انتظامیہ نے36 سال بعد 12 کنال 3 مرلہ اراضی واگزار کروا لی۔ظفروال کے نواحی گا ئوں ترانگڑا میں اسسٹنٹ کمشنر ظفروال کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 کنال 3 مرلہ اراضی واگزار کروا لی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی تقریباً 36 سال سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھی۔انتظامیہ کی مداخلت کے بعد زمین اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ زمین کے مالکان گونگے اور بہرے افراد ہیں جو طویل عرصے سے اپنی زمین کے حصول کے لیے دربدر تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ظفروال کی ہدایت پر ریونیو عملہ اور متعلقہ محکموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی اور زمین واگزار کروا دی۔انتظامیہ کے مطابق کسی کو بھی سرکاری یا نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔