لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکیقبضہ مافیا سے 3پلاٹ واگزارجبکہ 213املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈ ی اے ایونیو ون، جوبلی ٹا ئون، گلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون، علی ٹا ئون،ڈیفنس روڈ، شادمان، گلشن راوی،علامہ اقبال ٹا ئون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلا ٹ نمبر1298اور1299بلاک ایم میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی اور قبضہ الاٹیز کے حوالے کر دیا۔پلاٹ نمبر1618اے بلاک ڈی ایل ڈی اے ایونیو ون پربنایا گیا غیرقانونی راستہ ختم کر کے قبضہ الاٹیز کے حوالے کر دیا۔ جوبلی ٹا ئون مین چوک پر گرین بیلٹ پرقائم غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کر دیا۔