بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر کرکٹ سے وقتی وقفہ لیا

بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر کرکٹ سے وقتی وقفہ لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔بابر اعظم نے اپنی غیر دستیابی کی اطلاع لاہور وائٹس کی ٹیم مینجمنٹ کو دے دی ہے۔بابر اعظم اس وقفے کے دوران اپنی بیٹنگ میں بہتری کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس پریکٹس کر رہے ہیں۔وہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کے لیے اپنی تیاری جاری رکھیں گے، جہاں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اوپننگ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وہ اپنی پرانی اور کامیاب بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے پر خصوصی محنت کر رہے ہیں۔