ایران پر حملے غیرقانونی، خطے کے امن کو سنگین خطرہ: شمالی کوریا

ایران پر حملے غیرقانونی، خطے کے امن کو سنگین خطرہ: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت پر شدید تشویش ہے۔ترجمان کے مطابق ایسی کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔شمالی کوریا نے مزید کہا کہ وہ ایرانی عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ اپنا نیا سپریم لیڈر خود منتخب کریں۔

کروز میزائل کا تجربہ
دوسری جانب شمالی کوریا نے ایک کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ بحری جنگی جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔