اسلام آباد(آئی این پی)مشرقی وسطی میں کشیدگی کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ کے شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی۔ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، تاہم شیڈول کی تیاری حالات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیر کے باوجود حاجیوں کے لیے ویزوں کے اجرا کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ عمل دن رات جاری ہے، دو تہائی عازمین کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کے اجرا کا کام ہفتے اور اتوار کے روز بھی جاری رہا