قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا
اسلام آباد(یواین پی)ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2پروازوں کے نمبرز اور لائیو لوکیشنز تبدیل ہوگئے، جی پی ایس اسپوفنگ کے باعث ریڈار اور ٹریکنگ میں لوکیشن گلچز کا سامنا ہے۔دوحہ کراچی کی پرواز QR-604کا فلائٹ ڈیٹا بھارتی شہر امرتسر میں لینڈنگ ظاہر کررہا ہے جبکہ دوحہ اسلام آباد کی پرواز QR-632کی بھارتی شہر کوچن میں لینڈنگ ظاہر کی گئی۔ذرائع کے مطابق فضائی روٹس کی درست پوزیشن ظاہر نہ ہونے سے ٹریکنگ ڈیٹا میں گڑبڑ ہوئی، پوزیشننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ نمبرز اور روٹس تبدیل ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، خطے میں حالیہ عسکری تنائو، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسی صورتحال پیش آتی ہے،ایران کے اطراف امریکی فوجی نقل و حرکت کے دوران جی پی ایس اسپوفنگ عام ہے۔دوسری جانب ہوائی جہاز ہی نہیں، خطے میں بحری جہاز بھی جی پی ایس سگنل کے مسائل کا شکار ہیں۔