مشرق وسطی صورتحال اور فلائٹ سسٹم میں خرابی‘ پاکستان میں پروازوں کا نظام درہم برہم

لاہور(آئی  این پی ) مشرق وسطی اور برطانیہ میں فلائٹ آپریٹنگ سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 41 پروازیں منسوخ جبکہ 30 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں، دبئی، بحرین، قطر اور ترکیہ کی پروازیں شامل ہیں۔