سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی خریدی ہوئی کُرسی اُٹھا کر لے گئے

سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی خریدی ہوئی کُرسی اُٹھا کر لے گئے

سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی اُٹھا کر لے گئے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 ٹروڈو نے 9 سال تک وزیرِاعظم کے طور پر اس کرسی کا استعمال کیا تھا اور اپنی مدتِ خدمت کے بعد اس کرسی کو خریدنے کی روایت کے تحت اس کی قیمت ادا کر کے اسے حاصل کیا۔سوشل میڈیا پر اس تصویر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور صارفین اس دلچسپ واقعے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ارکان کی جانب سے اپنی استعمال شدہ کرسی خریدنے کی ایک روایت رہی ہے، اور جسٹن ٹروڈو نے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کُرسی خرید لی۔یہ تصویر ان کے سبکدوش ہونے کے بعد کے اہم لمحے کی عکاسی کرتی ہے، جس میں انہوں نے اپنی کرسی کے ساتھ پارلیمنٹ سے رخصت ہونے کا فیصلہ کیا۔