فرانسیسی صدر میکرون نے سبکدوش وزیرِ اعظم لیکورنو سے مفاہمت کی اپیل کی

فرانسیسی صدر میکرون نے سبکدوش وزیرِ اعظم لیکورنو سے مفاہمت کی اپیل کی

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو سے درخواست کی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے اختلافات ختم کرنے کی ایک اور کوشش کریں۔

ذرائع کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور تعاون ناگزیر ہے۔ تاہم سابق وزیرِ اعظم لیکورنو اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور پارلیمنٹ کو ساتھ ملانے کی متعدد کوششوں کے باوجود ’میں نہ مانوں‘ کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سیاسی کشمکش نے صدر میکرون اور فرانس کے مقتدر اداروں کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔