بھارتی وزیر کا خواتین کو بیگ میں مرچیں رکھنے کا مشورہ

لاہور(نیٹ نیوز)بھارت کے ایک وزیر نے خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے انوکھا مشورہ دے دیا اور کہا کہ وہ اپنے پرس میں لپ اسٹک کے ساتھ خنجر اور مرچ پاوڈر بھی رکھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشورہ شیوسینا کے رہنما اور ریاست مہاراشٹر کے وزیر گلاب راوپٹیل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے یہ مشورہ دیا۔ریاستی وزیر نے اپنے خطاب میں گزشتہ ماہ ایک بس میں لڑکی سے ریپ واقعے سمیت ایسے کئی گھناونے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بال ٹھاکرے نے بھی ماضی میں خواتین کو اپنے ساتھ خنجر اور مرچ پاوڈر رکھنے کا مشورہ دیا تھا اور صحافیوں نے ہمیں اس وقت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات آج بھی ویسے ہی ہیں۔ اس لیے میری نوجوان خواتین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بیگ میں میک کے سامان کے ساتھ خنجر اور مرچ پاوڈر ضرور ساتھ رکھا کریں۔